وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کریں گے، پاکستان میں 26 ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں۔
اسلام آباد میں دانش سکول کی جگہ کے معائنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں دانش سکول کا جال پنجاب میں پھیلا، دانش سکول یتیموں کا سہارا بن گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ دانش سکول سے فارغ ہونے والے بچے پوری دنیا میں اپنا اثر ڈال رہے ہیں، دانش سکول شروع کرنے پر ہم پر تنقید کی گئی۔
خیبرپختونخوا حکومت کا ایئر ایمبولینس سروس، ہیلتھ پالیسی شروع کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں وڈیروں کے لیے ہیڈ سٹارٹ سکول بنائے گئے ہیں، کیا تعلیم صرف وڈیروں کے بچوں کا حق ہے؟ کیا یہ غریبوں کا حق نہیں کہ وہ دیگر اچھے اسکول کی سہولیات بھی حاصل کرسکیں، دانش اسکول اسلام آباد کی کچی آبادیوں اور دور دراز علاقوں میں بن رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ دانش سکول کی سہولیات کے لیے گراؤنڈ پر تعاون کرنے پر کمشنر کا شکر گزار ہوں، وہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام ڈویژنوں میں دانش سکولوں کا نیٹ ورک بچھائیں گے۔ دانش دور دراز علاقوں میں سکول قائم کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ روزگار کما رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ سرخ فیتہ کاٹ کر آگے بڑھیں، میرا مکمل تعاون رہے گا، رمضان المبارک کے بعد دانش سکولوں کا پی سی ون منظور کروائیں۔




