بلوچستان یونیورسٹی کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر عید پر یونیورسٹی کے باہر احتجاج کیا۔
مظاہرے میں بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ، منتظمین اور دیگر عملے نے شرکت کی۔ ممبر صوبائی اسمبلی آغا عمر احمد زئی نے مظاہرے میں شرکت کرکے یکجہتی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: گورنر سندھ کی سیاسی جماعتوں کو امن کیلئے معاہدے کیلئے دعوت
پروفیسر کلیم نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کے ملازمین کو چار میں سے ایک ماہ کی تنخواہ ملتی تھی جو قرض میں چلی گئی۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے یونیورسٹی کے مالی بحران کے حل اور 3 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔


