پیپلز پارٹی نے سیاسی جماعتوں کے درمیان معاہدہ تجویز کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے نئی این ایف سی کمیٹی اور 17 وزارتیں صوبوں کو منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیاہے۔
پی پی رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ سچ اور مفاہمت کی جائے جس کے تحت سچ بولا جائے اور ترقی کی جائے، سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات دور کریں، پاکستان کوبحران سے نکالنے کے لیے مضبوط جمہوریت اور ملکی ترقی کا سوچنا چاہیے۔
مزید پڑحیں: تحریک انصاف ایک مردہ جسم ہے جس کے تابوت میں کیلیں لگ چکیں ،ایمل ولی خان
نثار کھوڑو نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو مکمل خود مختاری ملنی تھی جو ابھی تک نہیں ہو سکی۔ صوبائی خودمختاری کے تحت 17 وفاقی وزارتیں ختم کر کے صوبوں کے حوالے نہیں کی گئیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیا این ایف سی ایوارڈ 2025 میں دیا جائے، نئے این ایف سی ایوارڈ کے اجراء کے لیے این ایف سی کمیشن قائم کیا جائے۔ آئینی طور پر این ایف سی میں صوبوں کا حصہ بڑھایا جا سکتا ہے کم نہیں کیا جا سکتا۔

