Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

پشین میں ایمرجنسی نافذ ، نوٹیفکیشن بھی جاری، کیوں ؟ جانیں

اپوزیشن جماعتوں کے پہلے اجلاس کے اعلان کے بعد انتظامیہ نے بلوچستان کے ضلع پشین میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

تفصیلات کے مطابق پشین میں انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پشین میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشین کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد شہر میں 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی، مرکزی شاہراہوں اور سڑکوں کو بلاک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 مزید پڑھیں:  عام عوام کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، نواز شریف

گزشتہ روز سردار اختر مینگل کی میزبانی میں 6 جماعتی اپوزیشن اتحاد کا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے، اپوزیشن جماعتوں نے محمود خان اچکزئی کو مشترکہ تحریک کا صدر نامزد کردیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف حکومت مخالف محاذ اور آئین پاکستان کے تحفظ کے نام سے تحریک شروع کرنے اور آج اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا۔ پشین میں دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا آج کا اجلاس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں