پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے شاہ کوٹ سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور دوبارہ گنتی میں عوامی مینڈیٹ ملنے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر لیگی قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ ننکانہ شاہکوٹ کے عوام کو میرا سلام، ننکانہ کے جلسے میں عوام سے جو وعدے کیے وہ پورے کریں گے۔
مزید پڑھیں : پیپلزپارٹی نے 17 وفاقی وزاتیں صوبوں کو دینے کا مطالبہ کر دیا
انہوں نے مزید کہا کہ ننکانہ میں تعلیمی ادارے بنائیں گے اور پورے صوبے میں خوشحالی کا دور واپس لائیں گے، ن لیگ نوجوانوں، کسانوں اور عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔


