کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز نے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے مستقل کیے جانیوالے ججوں سے حلف لیا۔
سندھ ہائی کورٹ کے ججز، بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور وکلاء نےتقریب میں شرکت کی، حلف برداری کی تقریب میں مستقل کیے جانیوالے ججز کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔
پشین میں ایمرجنسی نافذ ، نوٹیفکیشن بھی جاری، کیوں ؟ جانیں
مستقل ججز کا حلف اٹھانے والوں میں جسٹس امجد علی بوہیو، جسٹس ثناء اکرم منہاس، جسٹس جواداکبر سروانہ، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس عبدالرحمن اور جسٹس ارباب علی ہکڑو شامل ہیں۔
تمام 6 ججز کو 2023 میں ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا ،اب سندھ ہائی کورٹ میں مستقل ججوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے لیکن تاحال 8 اسامیاں خالی ہیں۔

