Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 7 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(ویب ڈیسک)سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے سات دہشت گردوں کے پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد سے سات دہشت گردوں نے ملک میں گھسنے کی کوشش کی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق سپنکئی، غلام خان سرحد پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی سرگرمی کو بروقت شناخت کیا۔فورسز نے گھسنے والے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا، جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے اس تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں