اسلام آباد: حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج ختم ہونے کے بعد بھی وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی جاری رہے گی جس میں بی آئی ایس پی کے صارفین کو چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی ملے گی۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کی پاکستان کے لیے ریونیو کے ہدف میں اہم ایڈجسٹمنٹ
ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر بی آئی ایس پی کے صارفین کے لیے چینی 109 روپے فی کلو اور آٹے کا 10 کلو تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہو گا جبکہ گھی 393 روپے فی کلو دستیاب ہو گا، اس کے علاوہ دالوں پر 25 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔ چاول




