مردان میں ہونے والی طوفانی بارش سے مکان کی چھت گرگئی۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ سوکئی میں پیش آیا جہاں کمرےکی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاںبحق افراد میں خاتون اور اس کے 2 بچے شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت بجلی چوری معاملے پر وفاق سے بات چیت کیلئے تیار ، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا
پولیس نے بتایا کہ چھت گرنے کا ایک اور واقعہ بلبلی کوٹھے میں بھی رونما ہوا جہاں چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔
اس کے علاوہ جلالہ کیمپ کورونہ میں کمرےکی چھت گر جانے سے خاتون زخمی ہوگئی۔

