اسلام آباد(نیوزڈیسک)روکے جانے پر خاتون آپے سے باہر ہوگئی اور موٹروے پولیس کے وارڈن کو گاڑی تلے کچل ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیوکلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون جو گاڑی میں ڈرائیونگ سیٹ پر موجود ہیں اور ان کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے وارڈن نے روکاجس پر خاتون آپے سے باہر ہوگئیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون موٹروے پولیس کے اہلکار سے نہ صرف انتہائی سخت لہجے میں بات کر رہی ہیں بلکہ انہیں دھمکیاں بھی دے رہی ہیں۔
بعدازاں خاتون بدتمیزی کرتے ہوئے گاڑی کے سامنے موجود اہلکار کے نہ ہٹانے پر تیز رفتاری سے گاڑی بھاگا کر لے جاتی ہیں جس پر اہلکار اچھل کر دورجاگرتا ہے اورمعمولی زخمی بھی ہوا۔
پاکستان کو ایسے ہی بدمعاشوں نے اس وقت گھیرا ہوا ہے۔ اب اس خاتون کو ہی دیکھ لیں جس نے ٹریفک وارڈن پر ہی گاڑی چڑھا دی۔https://t.co/KqM00TVxe3
— Salman Durrani (@DurraniViews) April 22, 2024
واقعے کے بعد موٹروے پولیس کی گاڑی خاتون کا پیچھا کرتی ہے جب کہ موٹروے پولیس کی وائر لیس پر بھی فوراً کال چلا دی جاتی ہے ۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا اس خاتون کو گرفتارکر لیاگیا ہے یا مزید کوئی کارروائی کی گئی ہے ۔
