Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

کسی سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے کسی سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہورہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ ہوئے ہیں، رزلٹ نہیں آئے،س بشریٰ بی بی کی اینڈوسکوپی کا رزلٹ ابھی نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام اپنے حقوق کےلیے آواز اٹھائیں, عوام کے ووٹ کی قدر ہونی چاہیے، عوام نے جو انتخابی نتائج دیکھے وہ پہلے سے طے شدہ تھے۔
مزیدپڑھیں:’بہاولنگر واقعہ‘ جنگل کے قانون کا ثبوت ہے، بادشاہ ظلم کرکے معافیاں بھی منگواتا ہے، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمیں اگر مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو سب کو آگاہ کریں گے، ہم مفاہمت سے انکار نہیں کررہے، اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں، الیکشن کے نام پر جو ڈرامہ رچایاگیا اس کی مذمت کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ضمنی الیکشن کے نتائج پر حیرانی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں