Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

قومی اسمبلی،سرکاری و نجی اداروں میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کی قرارداد منظور

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کے منگل کو ہونے والے اجلاس میں سرکاری محکموں اور چھوٹے نجی کاروباری اداروں میں کم ازکم اجرت کی ادائیگی کو یقینی بنانے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللّٰہ نے پیش کی۔

آغا رفیع اللّٰہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے کیفے ٹیریا میں بھی ملازمین کو کم سے کم اجرت کی ادائیگی نہیں کی جا رہی۔

مزیدپڑھیں:فضا علی کی ڈانس ویڈیو وائرل

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا اس قرارداد سے اتفاق نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں، کم سے کم اجرت کی ادائیگی وفاق میں انتظامیہ کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ صوبوں میں کم سے کم اجرت پر عملدرآمد کا اختیار صوبائی حکومت کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں