کراچی(ویب ڈیسک)کراچی میں موٹرسائیکل تیزچلانےسےمنع کرنے پر فائرنگ کا واقعہ سامنے آگیا ۔ جس کے نتیجے میں کونسلر کا بھائی جاں بحق جبکہ کونسلر سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔
کراچی کے علاقے قائد آباد میں موٹر سائیکل تیز چلانے پر جھگڑے کےدوران فائرنگ سے مقامی کونسلرصنم تنولی زخمی جبکہ اس کا بھائی شہزاد تنولی جاں بحق ہوگیا۔
مزیدپڑھیں:سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
فائرنگ سے دو راہ گیر بھی زخمی ہوئے، پولیس نے فائرنگ کرنے والےشخص نثار کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئےچھاپے مار رہی ہے۔

