Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

عدالت کیجانب سے روٹی ،نان کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آ گئی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔پنجاب حکومت نے اپریل میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے بعد آئی سی ٹی انتظامیہ نے بھی ایسا ہی نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

اسلام آباد انتظامیہ کے نوٹیفکیشن میں روٹی اور نان کی قیمت بالترتیب 16 روپے اور 20 روپے مقرر کی گئی تھی۔اس فیصلے کو کیپٹل نان بائی ایسوسی ایشن نے چیلنج کیا تھا، جو اسلام آباد میں 3000 سے زائد تندوروں پر مشتمل ایک یونین ہے۔ درخواست گزاروں کی نمائندگی بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے نمائندے اور درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

 مزید پڑھیں:  پیٹرول کی قیمتوں میں کمی؟ یکم مئی سے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری ملنے کا امکان

ضلعی انتظامیہ نے موقف اپنایا کہ قانون میں ترمیم کرکے ڈی سی اوز کو قیمت مقرر کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔نان بائی کے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آٹا مہنگا ہے اور کرایہ بھی زیادہ ہے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سوال کیا کہ نان بائی سے آٹے کی قیمت پوچھی گئی یا فیصلہ عوام کو خوش کرنے کے لیے کیا گیا؟عدالت نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی کا ضلعی انتظامیہ کا نوٹیفکیشن 6 مئی کو آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں