Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

اس وقت ملک میں 3 وزیراعظم ہیں، اسد قیصر کی اسمبلی میں گھن گرج

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں 3 وزیراعظم ہیں جن میں ایک شہباز شریف، دوسرے اسحاق ڈار اور تیسرے محسن نقوی ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ حکومتی بینچوں پر بیٹھے ہوئے لوگ مسترد شدہ ہیں، آصف زرداری ویسے تو بہت تقریریں کرتے ہیں لیکن ہمارے جلسے سے ڈرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پرامن احتجاج ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے جس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔ ہم لاہور، کراچی سمیت ہر شہر میں جائیں گے، جو روک سکتا ہے روک لے۔
مزیدپڑھیں :پاکستانی تھائی لینڈ کا وزٹ ویزا کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟
انہوں نے کہاکہ پنجاب کے کسان اس وقت پریشان ہیں، ہم ان کے احتجاج میں بھی شامل ہوں گے، حکومت گندم نہ خرید کر کسان کے ساتھ زیادتی کررہی ہے۔

اسد قیصر نے مطالبہ کیاکہ 9 مئی کے واقعات کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ ’ہمیں 9 مئی محسن نقوی اور آئی جی کا کیا دھرا کھیل لگتا ہے‘۔

اسد قیصر نے کہاکہ کیا ہمیں لوگوں تک اپنی بات پہنچانے کا حق نہیں۔ جہاں بھی جلسے کا فیصلہ کرتے ہیں تو دفعہ 144 لگ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں