اسلام آباد: ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم میں دکانداروں کی رجسٹریشن کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی تاجار دوست سکیم میں دکانداروں کی رجسٹریشن تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے جب کہ تاجار دوست سکیم میں رجسٹریشن کا آج آخری دن ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخر تک 105 تاجروں نے رضاکارانہ طور پر رجسٹریشن کرائی تھی، جبکہ منصوبہ تاجر دوست اسکیم کے تحت تقریباً 3.1 لاکھ خوردہ فروشوں کو آن لائن لانے کا تھا۔
مزید پڑھیں: اپریل میں مالیاتی اور بیرونی شعبے میں بہتری آئی،وزارت خزانہ کیجانب سے آؤٹ لک رپورٹ جاری
جن شہروں میں تاجروں کی رجسٹریشن ہوئی ہے ان میں کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ اور اسلام آباد شامل ہیں۔
پاکستان میں بے روزگاری کی شرح کتنی ہوگی؟ آئی ایم ایف رپورٹ
ایف بی آر کے مطابق اس اسکیم کا اطلاق چھوٹے تاجروں، دکانداروں، ہول سیلرز اور ریٹیلرز پر ہوگا، تاجروں اور دکانداروں کے لیے کم از کم ایڈوانس ٹیکس 1200 روپے ہوگا، ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس کی پہلی وصولی 15 جولائی 2024 سے ہوگی۔
اسکیم کے تحت 15 جولائی کے بعد ہر ماہ کی 15 تاریخ کو وصولی ہوگی، پورے سال کے لیے ایک ہی رقم میں ٹیکس ادا کرنے پر 25 فیصد رعایت دی جائے گی، جبکہ سال 2023 کے ریٹرن جمع کرانے پر بھی 25 فیصد رعایت ملے گی۔ .

