وزارت خزانہ نے فسکل آپریشن رپورٹ جاری کر دی، جولائی سے مارچ 2024 تک بجٹ خسارہ 3902 ارب روپے تھا۔
رپورٹ کے مطابق جولائی سے مارچ تک بجٹ خسارہ 3.7 فیصد رہا جب کہ مجموعی آمدن 9780 ارب روپے اور مجموعی اخراجات 13 ہزار 682 ارب روپے رہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے مارچ تک ٹیکس ریونیو 7262 ارب روپے رہا، اس دوران وفاقی حکومت نے 6711 ارب روپے اور صوبوں نے 550 ارب روپے اکٹھے کیے۔
مزیڈ پڑھیں: ڈی جی خان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 7 پولیس اہلکار زخمی
رپورٹ کے مطابق 9 ماہ میں نان ٹیکس آمدن 2517 ارب روپے رہی، 12 ہزار 333 ارب روپے جاری اخراجات پر خرچ ہوئے جب کہ قرضوں پر سود کی ادائیگی پر 5517 ارب روپے خرچ ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 9 ماہ میں دفاع پر 1222 ارب روپے خرچ کیے گئے۔
