Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

زاہد خان کا عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

پشاور (ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سینیٹر زاہد خان نے پارٹی قیادت سے مبینہ اختلافات کے سبب ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کے ساتھ ساتھ انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی حصہ نہ لینے کا فیصلہ کردیا۔
مزیدپڑھیں :گوگل کا ڈیپ فیک ویڈیوز کیخلاف اہم قدم، بڑی پابندی لگادی
عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کل ہوں گے۔

زاہد خان نے تصدیق کی کہ کل ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے میں نے کسی عہدے کے لیے درخواست جمع نہیں کرائی۔

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ زاہد خان کے کچھ عرصے سے پارٹی قیادت کے ساتھ سیاسی اختلافات تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں