Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

ننھے وی لاگر شیراز کی سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے ملاقات

اسلام آباد(ویب ڈیسک )گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ننھے وی لاگر شیراز کی معروف کرکٹر شعیب اختر سے ملاقات ہوئی ہے۔

حال ہی میں اپنے منفرد اسٹائل کی وجہ سے مشہور ہونے والے شیراز وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سمیت دیگر کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرچکے ہیں۔

شیراز روزانہ کی بنیاد پر ویڈیو بناتے ہوئے زیادہ تر اپنے علاقے کی زندگی کو دکھاتا ہے جبکہ اس موقع پر اس کے ساتھ اس کی بہن مسکان بھی ہوتی ہے۔
مزیدپڑھیں :عرب ممالک میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
راتوں رات مقبول ہونے والے شیراز کے یوٹیوب پر لاکھوں چاہنے والے ہیں جس کی بنیاد پر یوٹیوب سے اسے گولڈن بٹن بھی مل چکا ہے۔

ننھے وی لاگر نے تقریباً ایک ماہ قبل اپنے وی لاگ میں سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شعیب اختر نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ بیٹا جب اسلام آباد آؤ گے تو ملیں گے، اور اب ننھے شیراز کی اپنے پسندیدہ کرکٹر سے ملاقات ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں