اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک بھر سے عازمین حج کی روانگی کیلئے حج پروازوں کا آغاز کل سے کردیا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عازمین حج کل سے مدینہ منورہ روانہ ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی سے کل 2 پروازیں روانہ ہوں گی۔ کراچی سے پہلی حج پرواز رات ایک بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی۔ پہلی حج پرواز میں 150 عازمین حج مدینہ روانہ ہوں گے۔
مزیدپڑھیں :پی ٹی آئی رہنماؤں کے روئیے سے شیرافضل مروت دلبرداشتہ، بڑا بیان داغ دیا
اسی طرح دوسری حج پروز ارت دو بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوگی۔ دوسری حج پرواز میں 180 عازمین حج روانہ ہوں گے۔ یاد رہے کہ کراچی سے پہلی مرتبہ روڈ ٹو مکہ سروس شروع کی جائے گی۔ جس کے تحت عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔

