پشاور: سینٹرل جیل پشاور کے 16 قیدیوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوگئی۔
سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاور نے بتایا کہ قیدیوں کے خون کی اسکریننگ کے دوران ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔
مزید پڑھیں: کینسر ریسرچ کیلئے پرتگال جانیوالے پاکستانی کو قتل کر دیا گیا،دیکھیں تفصیل
جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق متاثرہ قیدی منشیات کے عادی ہیں جنہیں دیگر قیدیوں سے الگ رکھا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سینٹرل جیل میں اس وقت 3400 قیدی موجود ہیں جبکہ ایچ آئی وی سے متاثرہ قیدیوں کا علاج اور کونسلنگ کی جارہی ہے۔


