Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری ، تفصیلات خبر میں

پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

شوکاز نوٹس کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے باوجود آپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچا۔

 مزید پڑھیں: میرے استعفے کا شیر افضل مروت کے خلاف کارروائی سے کوئی تعلق نہیں، اعظم سواتی

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے بیان سے پارٹی اراکین اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعلقات خراب ہوئے، آپ تین دن میں جواب دیں ورنہ کارروائی کی جائے گی۔

شوکاز نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر آپ کا جواب تسلی بخش نہ ہوا تو پارٹی آپ کے خلاف کارروائی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں