Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آزادکشمیر کی تشویشناک صورتحال پر پی ٹی آئی ، پیپلزپارٹی کا اظہار تشویش

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آزادکشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر احتجاج کے دوران پولیس اور شہریوں میں خوفناک تصادم پر پاکستان پیپلزپارٹی اورپاکستان تحریک انصاف نے تشویش کا اظہار کردیا۔

ترجمان تحریک انصاف نےاپنے بیان میں کہاکہ کشیدگی اور تشدد کے بجائے حکومت عوامی حقوق کے مطالبات پرعملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے، عوام پرامن احتجاج کے جمہوری حق کو اپنی طاقت بنائیں، ریاست کو ہارس ٹریڈنگ یا فارم 47 زدہ حکمرانوں کی نااہلی کی بھینٹ چڑھانے کی بجائے عوامی مینڈیت اور قانون کی حکمرانی کو ملکی نظام کی بنیاد بنایا جائے۔

آزاد جموں کشمیر میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساکھ، صلاحیت اور عوامی تائید سے محروم حکومتیں ملک و قوم کیلئے ایک وبال کی صورت اختیار کر چکی ہیں
آزادکشمیر سرینگر میں تبدیل، چوتھے روز بھی مکمل شٹرڈاون ہڑتال، پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم، سب انسپکٹر شہید ،سینکڑوں افراد گرفتار
ماورائے آئین طاقت کے استعمال اور آمرانہ طرزِ حکمرانی پورے سماج میں کشیدگی اور انتشار کا پیش خیمہ بن رہی ہےصدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین نے مظاہرین پر طاقت کے استعمال کی مخالفت کردی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں آٹا اور بجلی سستی ہے تو آزادکشمیر میں کیوں نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ المیہ ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر اپنے آپ کو عقل کل سمجھتے ہیں، جس کی وجہ سے آج ریاست اور عوام آمنے سامنے ہیں، سب انسپکٹر عدنان کی شہادت اور مظاہرین پر تشدد دونوں ریاست کا نقصان ہے، پیپلزپارٹی عوام پر تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومتی پالیسیوں کو یکسر مسترد کرتی اور مطالبہ کرتی ہے کہ مظاہرین کے مطالبات کو منظور کیا جائے۔پاکستان تحریک انصاف نے ۔پی ٹی آئی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مہذب جمہوری معاشروں میں عوام کی رائے کو طاقت سے کچلنے کی کوششوں کی بجائے حکومتیں مسائل کے حل کی تدبیر کرتی ہیں، ریاستی حکومت لاقانونیت اور تشدد سے حالات خراب کرنے کی بجائے عوامی احتجاج کے حقیقی محرکات کا سنجیدہ تجزیہ کرے اور دانشمندانہ طرزِ عمل اپنائے۔

یہ بھی پڑھیں