Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

لاہور کے میڈیکل اسٹورز پر ’اینٹی ٹیٹنس‘ انجکشن نایاب

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں میڈیکل سٹورز پر ٹیٹنس کا انجکشن نایاب ہو گیا ہے۔

اس حوالے سے میڈیکل سٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے انجکشن کی سپلائی نہیں آ رہی، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہے تو مصنوعی قلت پیدا کر دی جاتی ہے۔

مالکان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ کلینکس اور ہسپتالوں میں بھی اینٹی ٹیٹنس انجکشن نہیں ہے۔

مزیدپڑھیں:سب 9 مئی کی باتیں کر رہے، 12 مئی کسی کو یاد ہے؟ حلیم عادل

ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کمپنی نے پیداوار روک دی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں تشنج مخالف انجیکشن دستیاب ہیں، سرکاری اسپتالوں میں حادثے کے شکار افراد کو اینٹی ٹیٹنس انجیکشن دیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں