Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو خاندان سمیت پیپلزپارٹی میں شامل

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو خاندان سمیت پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔ترجمان پی پی کے مطابق منظور وٹو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں کیا۔
مزیدپڑھیں :نادیہ خان نے اپنی غلطی کا احساس ہونے کے باوجود طلاق کیوں نہیں لی
اس موقع پر راجہ پرویزاشرف،حسن مرتضیٰ، شہزاد سعید چیمہ اور چوہدری سجاد الحسن بھی موجود تھے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق اراکین قومی اسمبلی خرم وٹو اور روبینہ شاہین وٹو ، سابق رکن پنجاب اسمبلی معظم وٹو، جہاں آراء وٹو اور آمنہ قصوری بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوئیں۔ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وٹو فیملی کو پیپلزپارٹی میں خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں