Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

شائقین کرکٹ کیلئے بڑا جھٹکا ،کامیاب ترین بلے بازکا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا عندیہ

بھارت کے کامیاب ترین بلے باز ویرات کوہلی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے بعد طویل وقفہ لیں گے۔

2008 میں بھارتی کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ ، بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ تشکیل دیدیا

دائیں ہاتھ کے بلے باز کوہلی نے کسی بھی ادھورے پروجیکٹ کو پیچھے نہ چھوڑنے اور مستقبل میں کسی بھی پچھتاوے سے بچنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، “بطور کھلاڑی، ہمارےکیریئر کااختتام ہوتاہے، اس لیے میں پیچھے رہ کر کام کر رہا ہوں۔

اس نے کہا کہ ایک بار جب میرا کام ہو جائے گا تو میں چلا جاؤں گا، آپ مجھے کچھ دیر کے لیے نہیں دیکھیں گے، اس لیے میں اپنے کھیل کے وقت تک اپنا سب کچھ دینا چاہتا ہوں اور میں یہی چاہتا ہوں۔ اس سے آگے بڑھنے میں مدد ملتی ہے۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان نے سال 2024 کے بعد کرکٹ چھوڑنے کا عندیہ دیا تھا اور ویرات کوہلی کے اس بیان کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں