پنجاب بھر کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے شروع ہوں گی، اسکولوں میں یکم جون سے 14 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔
مزید پڑھیں: درجہ حرارت میں اضافہ،سولر بیٹری کی قیمتوں کو پر لگ گئے،دیکھیں مختلف کمپنیوں کی بیٹریوں کی قیمت خبر میں
پنجاب میں سکولوں کے اوقات میں بھی تبدیلی کر دی گئی، نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک سکول صبح 7 سے ساڑھے 11 بجے تک کھلیں گے، جمعہ کو سکول صبح 7 سے ساڑھے 10 بجے تک کھلیں گے۔





