Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

وزیراعظم ریلیف پیکیج،یوٹیلٹی اسٹورز نے 10 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی

 

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت 10 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی 141 روپے 20 پیسے فی کلو کے حساب سے خریدی ہے جس سے کارپوریشن کو تقریباً 156 روپے فی کلو کا خرچہ آئے گا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر جاری کیا تھا۔ اسے 10,000 میٹرک ٹن چینی کی بولی ملی تھی۔

یوٹیلیٹی سٹورز کے ذرائع کے مطابق چینی خریدنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے حکام کے مطابق بی آئی ایس پی صارفین کے لیے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے مقرر کی گئی ہے۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز لیکن عام صارفین کے لیے چینی کی فی کلو قیمت 155 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں