اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری کے بیرون ملک دورے کے باعث چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ کابینہ سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن اور آئین کی رو سے صدر کی چھٹی، بیرون ملک دورے کی بناء پر چیئرمین سینیٹ قائمم قام صدر کے فرائض انجام دیتے ہیں۔
مزیدپڑھیں :مظفرآباد جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومت کو احتجاج کی ڈیڈلائن دے دی
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان قائم مقام چیئرمین سینیٹ ہوں گے، جس کا کابینہ سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات بھی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔




