Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹیریان کیس ناقابل سماعت ، دو ججز کا فیصلہ درست قرار

بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹیریان کا مقدمہ ناقابل سماعت قرار اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے ٹیریان کیس میں دو ججز کا فیصلہ برقرار رکھا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں لارجر بینچ نے فیصلہ سنایا۔جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس تھمن رفعت امتیاز بھی بنچ کا حصہ تھے۔

 مزید پڑھیں:  بریگیڈئیر (ر)مصدق عباسی کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا معاون خصوصی برائےاینٹی کرپشن مقرر کردیا گیا

واضح رہے کہ کیس کی سماعت کرنے والا بنچ چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں منقسم تھا اور جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی اس کا حصہ تھے۔جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے چیف جسٹس سے مشورے کے بغیر اپنی رائے کا فیصلہ کیا تھا جس میں دونوں ججوں نے ٹیریان کیس کو ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔

تاہم چیف جسٹس کے دستخط کے ساتھ فیصلہ جاری نہ ہونے کی وجہ سے انکوائری کا حکم دیا گیا اور چیف جسٹس کے دفتر نے ویب سائٹ سے دونوں ججوں کے فیصلے کو ہٹا دیا اور ایک پریس ریلیز میں نیا بینچ تشکیل دینے کا کہا۔

یہ بھی پڑھیں