Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

سندھ، شدید گرمی کی لہر ،شہریوں کی مدد کیلئے ایک ہزار سے زائد کیمپ قائم

کراچی (نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات کی سندھ کے دیہی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس (122 ڈگری فارن ہائیٹ) تک پہنچنے کی پیش گوئی کی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اجے کمار نے کہا سندھ میں شدید لو کے باعث حکومت نے شہریوں کی مدد کیلئے ایک ہزار سے زائد کیمپ قائم کردیئے

،یہ کیمپ متاثرہ لوگوں کو امداد فراہم کرنے اور ہیٹ اسٹروک اور گرمی سے متعلق دیگر بیماریوں کے واقعات کم کرنے میں مدد کیلئے قائم کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ کیمپوں میں غریبوں کو ضروریات فراہم کی جائیں گی ، پانی ، گلوکسوز اور دیگر مشروبات فراہم کیا جائےگا۔
ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں،اپنے،اپنے علاقے کی تفصیل جانئے خبر میں‌

ہیٹ ویو سے ملک کے بیشتر حصے متاثر ہونے کا امکان، جو اگلے ہفتے میں مزید شدت اختیار کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں شدید گرمی کے باعث عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتاہے، کچھ علاقوں میں روزانہ 15 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔

سندھ کے سکولوں میں پہلے ہی اس ہفتے کے دوران شیڈول سالانہ امتحانات ملتوی کر دیئے،پی ڈی ایم اے کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ جو خواتین اپنا زیادہ تر وقت کچن اور دیہی علاقوں میں کھیتوں میں گزارتی ہیں وہ سب سے زیادہ متاثر ہونگی۔ سردار سرفراز کا مزید کہنا تھا کہ گرمی کی لہر مویشیوں کی بقا کے بارے میں بھی خدشات پیدا کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں