اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سی ڈی اے اور پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی ضمانت منظور کرلی۔ جج طاہر عباس سِپرا نے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔ امیر مغل کی جانب سے سردار بسی اور علی بخاری نے دلائل دیئے۔
مزید پڑھیں: سفر ایک بار پھر مہنگا ،این ایچ اے نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز کے لیے ٹول ٹیکس کی شرح بڑھا دی
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ کو سیل کرنے میں مزاحمت کرنے پر انسداد دہشت گردی کا مقدمہ کراچی کمپنی تھانے اسلام آباد میں 7 اے ٹی اے اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ کیس میں پی ٹی آئی اسلام آباد کے رہنما عامر مغل کو نامزد کیا گیا تھا جنہیں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔


