Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

پنجاب حکومت سولر انرجی میں سرمایہ کاری کیلئے سنجیدہ

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب کے وزیر صنعت وتجارت شافع حسین نے کہا ہے کہ حکومت مقامی سطح پر سولر پینلز کی مینو فیکچرنگ میں سنجیدہ ہے۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت شافع حسین سے چین کی ایک سولر کمپنی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں سولر پینلز مینو فیکچرنگ پلانٹ لگانے پر بات چیت ہوئی۔
مزیدپڑھیں:اسٹیٹ بینک کیجانب سے قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے کیو آر کوڈ کی ادائیگی متعارف کرانے کا امکان
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےشافع حسین نے کہا کہ چینی کمپنی سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے، ہم سہولت دیں گے، غیر ملکی سولر کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔شافع حسین کا کہنا ہے کہ سولر انرجی کے فروغ کے لیےطویل المدت پالیسی بنائی جائے گی، پنجاب میں اس وقت سولر انرجی میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں