کراچی (نیوزڈیسک) معروف پاکستانی اداکار طلعت حسین طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔ طلعت حسین کے ا نتقال کی تصدیق کراچی آرٹس کونسل کے صدر نے کردی۔صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ نے کہاکہ اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے ہیں ۔
وہ کافی عرصے سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔مرحوم نے بالی ووڈ فلم ’سوتن کی بیٹی‘ میں عمدہ پرفارمنس دی۔ اس فلم میں جتندر اور ریکھا کے مدمقابل ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیاواضح رہے کہ صدارتی ایوارڈ یافتہ فنکار طلعت حسین نے اداکاری کی باقاعدہ تربیت برطانیہ سے حاصل کی، وہ 1972ء سے1977ء تک لندن میں مقیم رہے۔
مسافر بس کو خوفناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
’ ان کے مقبول ٹی وی ڈراموں میں ہوائیں، کشکول، طارق بن زیاد اور دیگر شامل ہیں۔لندن اکیڈمی آف میوزک اینڈ ڈرامیٹک آرٹ‘ سے اداکاری کے شعبے میں گولڈ میڈل بھی حاصل کیا۔ لندن چینل فور کی مشہور زمانہ سیریز ’ٹریفک‘ میں لاجواب اداکاری کی۔1970ء میں فلم ’انسان اور آدمی‘ میں اداکار محمد علی اور زیبا کے بیٹے کا کردارنبھایا۔ انہیں فلم ’گمنام‘ میں ڈاکٹر کے روپ میں پسند کیا گیا۔

