Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

آ ج 28مئی بروز منگل پاکستان کےمختلف شہروں میں گرمی کی صورتحال کیا؟ دیکھیں

انتباہ

منگل کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیر اثرر ہیں گے ۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :موہنجو داڑو،شہید بینظیر آباد 52،دادو، جیکب آباد51، خیر پور، لاڑکانہ، روہڑی، سبی، بھکر، رحیم یار خان، سکرنڈ، سکھر50،خانپور، کوٹ ادو، پڈعیدن، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں 49ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

موسم کی صورتحال

ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ جبکہ بعداز دوپہر آندھی /جھکڑ چلنے کا امکان۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم بعد از دوپہر آندھی/جھکڑ چلنےکی توقع۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 03 سے 05 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم ر ہنے کے علاوہ آندھی /جھکڑ چلنے کا امکان ۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر میدانی اضلاع میں شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے جبکہ بعداز دوپہر آندھی /جھکڑ چلنے کا امکان ۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔ مری ،گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے جبکہ ساحلی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ اس دوران آندھی /جھکڑ چلنے کا امکان ۔ بالائی اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا ۔جبکہ بعداز دوپہر آندھی /جھکڑ چلنے کا امکان ۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہےگا ۔

کشمیر

کشمیرمیں موسم گرم اور خشک رہےگا ۔

یہ بھی پڑھیں