Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

آ ج 29مئی بروزبدھ پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

انتباہ

دو روز کے دوران بالائی سندہ اور جنوبی پنجاب کے اضلاع شدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

موسم کی صورتحال

ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا ۔جبکہ بعداز دوپہر بعض مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے کا امکان۔ شام/رات میں گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم رہے گا ۔تاہم شام/رات میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے ۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم ر ہے گا۔ جبکہ شمالی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم شام/رات میں اٹک، چکوال، راولپنڈی ،جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، جھنگ ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔ مری ،گلیات اور گردو نواح میں آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ بالائی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔تاہم ساحلی علاقوں میں موسم گرم رہنے کے علاوہ گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا ۔ تاہم شام/رات میں دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، کرم اورباجوڑ میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔

کشمیر

کشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔

یہ بھی پڑھیں