پنجاب میں غربت سے تنگ شہری نے بچوں سمیت زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کرنا چاہا تاہم خوش قسمتی سے خودکشی کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔
ملک میں ہر طرف غربت کا راج ہے۔ غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے اور خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
معاشی بدحالی اور سماجی تفریق کے اس ماحول میں غریب لوگ بھوک اور بے روزگاری کی وجہ سے اپنی زندگیاں ختم کر رہے ہیں اور ایسا ہی کچھ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ہوا۔ چاروں جانیں بچ گئیں۔
مزید پڑھیں: فوادچودھری کی ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست مسترد کر دی گئی
فیصل آباد کے نواحی علاقے میں غربت سے تنگ شہری نے اپنے تین چھوٹے بچوں سمیت خودکشی کی کوشش کی جس پر اس نے پہلے زہریلی گولیوں میں ملا جوس پیا اور پھر تینوں بچوں کو پانی پلایا۔
ان کی حالت بگڑتی دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس اور ریسکیو اداروں کو فون کیا جنہوں نے چاروں افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں ان کے پیٹ کی صفائی کرکے علاج شروع کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمریں 5 سے 9 سال کے درمیان ہیں جب کہ والد اور تین بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

