اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت کل ہو گی ۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔
جسٹس امین الدین،جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ کا حصہ ہوں گے ۔ بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوں گے۔
مزیدپڑھیں :نواسی نے اپنی فوت شدہ نانی کی محبت میں میت کی راکھ کھا لی
گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی نے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیولنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔ خیبر پختو نخوا حکومت نے سماعت لائیو دکھانے کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے ۔
بانی پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کو چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے نیب ترامیم کو بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر کالعدم قرار دیا تھا۔ تین رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت نے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔


