Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

لاہور میں نوڈلز کھانے سے دو بہن بھائی جاں بحق ،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لے لیا

لاہور – صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے مناواں میں غیر معیاری نوڈلز کھانے سے دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 11 سالہ مریم اور 9 سالہ رافع کے نام سے ہوئی ہے۔ بچوں کی والدہ نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے باغبانپورہ بازار سے نوڈلز کے دو پیکٹ خریدے تھے۔

خاتون نے بتایا کہ اس نے گھر پہنچنے کے بعد اپنے بچوں کے لیے نوڈلز پکائے، انہوں نے مزید کہا کہ کھانا کھانے کے فوراً بعد ان کی حالت خراب ہوگئی۔بہن بھائیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔متاثرہ کے والدین کی جانب سے مقدمہ درج کرنے سے انکار پر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
 مزید پڑھیں :  امیر بورڈ کے غریب کھلاڑی رل گئے ، 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم، انعامی رقم کو بھی ترس گئے

لاہور میں دو بچوں کی غیرمعیاری نوڈلز کھانے سے ہلاکت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لے لیا۔اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم موقع پر پہنچ کر کھانے کے نمونے لے گی۔

ترجمان نے کہا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اسپتال سے بچوں کی تفصیلات حاصل کی ہیں، تحقیقات کے بعد ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے چچا کی مدعیت میں دکان دار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، ٹیم تشکیل دے کر دکان دار کو ٹریس کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں