کراچی کے قصابوں نے عید الاضحیٰ قریب آتے ہی جانوروں کو ذبح کرنے کے لیے پہلے اور دوسرے دن کی ریٹ لسٹ جاری کردی۔
چیئرمین میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن ندیم قریشی کے مطابق عید کے پہلے روز گائے کی قربانی کا ریٹ 20 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح بکرے کی قربانی کے لیے 10 ہزار روپے جیب میںہونے چاہئیں۔ندیم قریشی کا کہنا ہے کہ عید الاضحی کے پہلے روز اونٹ کی قربانی کا ریٹ 40 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز کے مطابق عیدالاضحیٰ 17 جون کو ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے بھی ذوالحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا ہے۔
مزید پڑھیں : وفاقی حکومت نے کوئٹہ کے لیے 100 گرین بسوں کا منصوبہ مسترد کر دیا

