کوئٹہ: وفاقی حکومت نے کوئٹہ شہر کے لیے 100 گرین بسیں فراہم کرنے کا بلوچستان حکومت کا منصوبہ مسترد کردیا۔صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کو 100 گرین بسیں فراہم کرنے کا منصوبہ تجویز کیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس تجویز کو منظوری کے بعد آئندہ وفاقی بجٹ میں شامل کرنے کے لیے اسلام آباد کو بھیجا گیا تھا، لیکن متعلقہ وفاقی حکام نے اسے مسترد کر دیا۔
mzid pRhiN: وزیر اعظم شہباز شریف نے محکمہ تعمیرات عامہ کو ختم کرنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی
انوارالحق کاکڑ نے نگران وزیراعظم کے طور پر اپنے دور میں کوئٹہ کو 100 گرین بسیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر اس وقت کوئٹہ میں آٹھ گرین بسیں چل رہی ہیں۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا کہ صوبائی حکومت گرین بسوں کے منصوبے کو ایک بار پھر منظوری کے لیے مرکز کے ساتھ اٹھائے گی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بلوچستان واحد صوبہ ہے جہاں ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ کی کوئی سہولت نہیں ہے۔



