Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

کار سرکار میں مداخلت کا الزام، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویرالیاس گرفتار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد پولیس نے کار سرکار میں مداخلت پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویرالیاس کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے سردارتنویرالیاس کے بیٹوں کے خلاف تھانا مارگلہ میں مقدمہ درج کیا۔

شہری شیراز خان نے سردارتنویرالیاس کے بیٹوں کے خلاف تشدد کرنے پر مقدمہ درج کرایا۔ ذرائع کے مطابق پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے پہنچی تو سردارتنویرالیاس نے مزاحمت کی۔

ذرائع نے بتایاکہ پولیس نے مزاحمت اور کارِسرکار میں مداخلت پر سردارتنویرالیاس کو گرفتارکرلیا۔

مزیدپڑھیں:عیدالاضحٰی ،چھٹیوں کے حوالے سے سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں