Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

صارفین کیلئے بری خبر ،پاکستان میں سولر پینل کی قیمتوں میں اضافہ ،نئی قیمتیں چیک کریں

لاہور – پاکستان میں سولر پینل کی قیمتوں میں مالی سال 2024-25 کے وفاقی بجٹ سے قبل نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

تاجروں نے ان رپورٹس کے منظر عام پر آنے کے بعد قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت بجٹ میں سولر پینلز پر اضافی ٹیکس لگانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

وفاقی حکومت 12 جون کو بجٹ 2024-25 پیش کرنے والی ہے۔ بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق بنایا گیا ہے کیونکہ پاکستان ایک اور بیل آؤٹ پیکج حاصل کرنے کے لیے عالمی قرض دینے والے سے بات چیت کر رہا ہے۔

پاکستان میں سولر پینل کی نئی قیمتیں جون 2024

سولر پینل کی قیمت میں 8 روپے فی واٹ اضافہ کر دیا گیا۔ 588 واٹ کی سولر پینل پلیٹ کی قیمت اب 5000 روپے تک ہوگی۔ اسی طرح، 180 سے 280 واٹ کی قیمت 1,000 سے 1,500 روپے کے درمیان ہے۔

سولر پینل کا سائز قیمت
1 واٹ Rs8
588 واٹ Rs4000-Rs5000
180 واٹ Rs1440

یہ بھی پڑھیں