اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت پاکستان نے بینظیر تعلیم وظائف پروگرام کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت ے بچوں کی تعلیم جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنے والے خاندانوں کونقد رقم فراہم کی جاتی ہے ۔
اگر آپ کے بچے بھی پرائمری سے لے کر ہائیر سیکنڈری تک اسکول میں جا رہے ہیں، تو وہ بی آئی ایس پی کے تعلیم وظیفے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔
بینظیر تعلیم وظیف کے لیے اہلیت کا معیار
تعلیم وظیفہ پروگرام کے اہل ہونے کے لیے آپ کے خاندان کابی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔
یہ پروگرام معاشی طور پر پسماندہ خاندانوں کیلئے شروع کیاگیا ہے ، جس کامقصد بچوں کے اسکول چھوڑنے کی شرح کو کم کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بچے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
بی آئی ایس پی وظائف کے لئے اہل ہونے کی شرائط درج ذیل ہیں:
عمر کی حد:
پرائمری اسکول: 4 سے 12 سال کی عمر کے بچے۔
سیکنڈری اسکول: 13 سے 18 سال کے نوجوان۔
ہائیر سیکنڈری اسکول: 19 سے 22 سال کی عمر کے طلباء۔
اندراج:
بچے کا پاکستان کے اندر کسی اسکول میں داخلہ ہونا ضروری ہے۔

