Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

عمران ریاض خان کو حج پر جانے سے روکنے کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عدالتی احکامات کے باوجود معروف صحافی عمران ریاض خان کو حج پر جانے سے روکنے کا معاملہ ،عمران ریاض خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔11 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ عمران ریاض خان کو حج پر جانے سے نہ روکا جائے،

درخواست میں‌کہا گیا کہ عمران ریاض خان کو عدالتی احکامات اور سفری دستاویزات ہونے کے باوجود آف لوڈ کر دیا گیا، عمران ریاض خان کو سعودی عرب جانے کیلئے بورڈنگ کی اجازت نہ دی گئی، عمران ریاض خان کی معلومات کے مطابق وہ کسی مقدمے میں تفتیش کیلئے بھی مطلوب نہیں،

فریقین نے جان بوجھ کر اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے اور ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ فریقین کو اسلام اآباد ہائی کورٹ کے 11 جون کے احکامات پر عمل درامد کا حکم دیا جائے، استدعادرخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، امیگریشن، آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔
پنجاب : دریاوں ، نہروں میں تیراکی، نہانے پر پابندی عائد

یہ بھی پڑھیں