اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے ملکی برآمدات کا ہدف 32 ارب 34 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز مقرر کردیا۔
نجی ٹی وی نے وفاقی بجٹ 25-2024 دستاویزات کے حوالے سے بتایا کہ آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف 3 ارب 70 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز مقرر کیا گیا ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق نئے مالی سال کے لیے درآمدات کا ہدف 57 ارب 28 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز مقرر کیا گیا ہے، اس طرح تجارتی خسارے کا ہدف 24 ارب 94 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رکھا گیا ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق نئے مالی سال کے لیے ترسیلات زر کا ہدف 30 ارب 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز مقرر ہے۔


