Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

بجٹ 2024.25 ، 30 لاکھ نان فائلرز کے خلاف ایکشن کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی بجٹ 2024.25 میں 30 لاکھ نان فائلرز کے خلاف ایکشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں.

وفاقی حکومت کی جانب سے نان فائلر شہریوں کے بینک اکاؤنٹس اور ڈپازٹس سے حاصل ہونے والے منافع پر ٹیکس میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ آئندہ مالی سال ٹیکس نادہندگان پر مزید سختیاں کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے .

آئندہ مالی سال 20 لاکھ سے 30 لاکھ نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا پلان ہے .

ٹیکس قوانین کا سہارا لے کر ٹیکس چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے .

ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیےبجٹ میں ٹیکس قوانین میں ردوبدل کرنے کی تجویزبھی زیرغور ہے.

ذرائع نے بتایاکہ نان فائلرز کی موبائل فون سمز بند کرنےکا عمل جاری رکھا جائےگا.نان فائلرز کے بجلی اورگیس کنکشن کاٹنے کے قوانین پر بھی عملدرآمد کیاجائے گا،
ڈیٹا کے ذریعے ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرکے ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا.

یہ بھی پڑھیں