اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔
بجٹ دستاویز میں گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ تجویز کیاگیا ہے.
گریڈ 17 سے گریڈ 22 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
کابینہ نے پنشن میں 15 فیصد اضافے کی بھی منظوری دے دی۔


