Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

عید کی چھٹیوں کے دوران پاکستان بھر میں موسم کی صورتحال کیسی رہے گی ؟جانیں

لاہور – جیسے ہی عید الاضحیٰ 2024 قریب آرہی ہے، پاکستان میںگرمی بڑھنے لگی ، حالانکہ محکمہ موسمیات نے تقریبات کے فوراً بعد بارش کے ساتھ ممکنہ ریلیف کی پیش گوئی کی ہے۔بارش کا امکان اور مون سون کا موسم عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران بلند درجہ حرارت کے درمیان پاکستانیوں کے لیے ٹھنڈے موسم اور راحت کی امید پیش کرتا ہے۔

گرمی اور مون سون کا موسم

جون کے آخر میں ملک بھر میں بارش کے سلسلےدیکھنے کو مل سکتی ہیں، جو کہ مون سون کے موسم کے ابتدائی آغاز کی نشاندہی کرتی ہیں جو شدید گرمی سے راحت فراہم کر سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بھی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عید کے دنوں میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ بارش کا سلسلہ جلد شروع ہو گا جس کے بعد لوگوں کو کچھ راحت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں