Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

ایف بی آر لارج ٹیکس پیئر یونٹ لاہور میں اسپیڈ منی کی تقسیم کا اسکینڈل، جے آئی ٹی قائم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لارج ٹیکس پیئر یونٹ لاہور میں اسپیڈ منی کی تقسیم کے اسکینڈل پر معاملے کی انکوائری کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے اسپیڈ منی کی تقسیم پر ایف بی آر افسران میں جھگڑا ہوا تھا، افسران کے جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر گولی بھی چلی تھی۔

ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ تین رکنی جے آئی ٹی ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل کی سربراہی میں بنائی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے متعلقہ افسران کے ریکارڈ کیلئے ایف بی آر ہیومن ریسورس سیکشن کو نوٹس بھیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں